نعت نبی ﷺ

*نعت نبی ﷺ*

دین کی باتیں سب کو سنانا ، میرے نبی کی شان ہے یہ
مشکل کو آسان بنانا ، میرے نبی کی شان ہے یہ

ظلم وستم ، نفرت کینہ کو ، ختم کیا ہے حکمت سے
عدل کا ایک ماحول بنانا ، میرے نبی کی شان ہے یہ

بدر، احد ہو یا خندق ہو ، یا ہو خیبر کا غزوہ
جرأت سے میدان میں آنا ی میرے نبی کی شان ہے یہ

اپنے ہوں یا بیگانے ہوں ، سب پہ یکساں ان کا کرم
بارش رحم وکرم برسانا ، میرے نبی کی شان ہے یہ

کہہ کے بھی ، کرکے بھی دکھایا ، میرے نبی نے دنیا کو
حق کا صحیح آئینہ دکھانا ، میرے نبی کی شان ہے یہ

اپنی ڈگر پر چل چل کر سب ، پالیتے ہیں منزل کو
کام مگر ہر اک کے آنا ، میرے نبی کی شان ہے یہ

صدق وصداقت کے پیکر ہیں ، عدل وعدالت کے خوگر
جنت کی راہیں بتلانا ، میرے نبی کی شان ہے یہ 

سیرت نبوی سب کے لیے ، ہر درد کا درماں ہے نادم
ٹوٹے دلوں کو آس دلانا ، میرے نبی کی شان ہے یہ
 
✍️ مولانا محمد انوار الحق نادم قاسمی حفظہ اللہ سیتامڑھی استاد حدیث مدرسہ عبد اللہ ابن مسعود حیدرآباد

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

filistin فلسطین