ایک بچپن کا زمانہ تھا
ایک بچپن کا زمانہ تھا
خوشیوں کا خزانہ تھا.
چاہت چاند کو پانے کی تھی
دل تتلی کا دیوانہ تھا....
تھک کر آتے تھے اسکول سے
پھر کھیلنے بھی جانا تھا....
بارش میں کاغذ کی کشتی
ہر موسم ہی بڑا سہانا تھا...
ہر کھیل میں ساتھ ہی تھے
ہر رشتہ نبھانا تھا....
رونے کی وجہ نہ تھی
نہ ہنسنے کا بہانہ تھا...
اب نہیں رہی وہ زندگی
وہ بچپن کا زمانہ تھا....
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں