نغماتِ طفیل کی نذر

*نغمات طفیل کی نذر*
ازقلم: حضرت مولانا محمد انوار الحق نادم قاسمی حفظہ اللہ سیتامڑھی استاد حدیث مدرسہ عبد اللہ ابن مسعود حیدرآباد

طالب دیں کے لیے تحفہ ہے نغمات طفیل
دل گداز و دلرُبا نغمہ ہے نغمات طفیل

پرکشش ہے ، خوشنما ہے ، روح پرور ، دیدہ زیب
حسن معنیٰ میں بہت عمدہ ہے ، نغمات طفیل

مبتدی یا منتہی ہو ، سب کے حق میں ہے مفید
شوق افزا ، جانفزا مژدہ نغماتِ طفیل

حمد باری ، نعت نبوی، سے مزیّن ہے کتاب
بہر شاعر باعث شہرہ ہے نغماتِ طفیل

آپ بھی نادم ، اسے پڑھیۓ ، سراپا شوق سے
اہل دل کا کعبہ و قبلہ ہے نغماتِ طفیل

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

filistin فلسطین