اشک ندامت نے اتنا اثر کردیا

*اشک ندامت نے اتنا اثر کردیا*

ازقلم حضرت مولانا محمد انوار الحق نادم قاسمی حفظہ اللہ سیتامڑھی استاد حدیث مدرسہ عبد اللہ ابن مسعود حیدرآباد 

اشک ندامت نے اتنا اثر کردیا
ان کی نگاہوں میں نور نظر کردیا

عشق وجنوں لیکر آقا کے قدموں پر
حاضر ہوا جو بھی لعل وگہر کردیا

ماہ رسالت ﷺ نے نور نبوت سے
باطن کی ظلمت کو رشک قمر کردیا

راہ ہدایت پر مجھ جیسے فاجر کو
شمع یقیں دیکر محو سفر کردیا

ظلم وعداوت کو شیریں اداؤں سے
ابر کرم بن کر شیروشکر کردیا

دل کی نگینے میں جب سے بسی الفت
دنیا کی چاہت کو زیر وزبر کردیا

شاہ دوعالم نے رب تک رسائی کی
دشواریاں ساری آسان تر کردیا

ڈالی سلاموں کی ان ﷺ پر نچھاور ہو
حق دار دوزخ کا جنت میں گھر کردیا

سر میں شفاعت کی امید ودھن لیکر
قربان نادم نے جان وجگر کردیا

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

filistin فلسطین