ترانہ مدرسہ اسلامیہ اشرف العلوم ٹھکہی
*ترانہ مدرسہ اسلامیہ اشرف العلوم ٹھکہی*
*ازقلم: حضرت مولانا محمد انوار الحق نادم قاسمی صاحب حفظہ اللہ سیتامڑھی استاد حدیث مدرسہ عبداللہ بن مسعود حیدرآباد*
یہ باغ علوم اشرف ہے ملت کا ہے دینی سرمایہ
ٹھکہی کی زمیں پر قائم ہے یہ علم وادب کا مینارا
اس بزم ہدی میں طالب کو قرآن پڑھایا جاتا ہے
سنت سے محبت کا جذبہ سینوں میں جکایا جاتا ہے
پاتی ہے یہاں بنت حوا بھی نور ہدایت کی دولت
بڑھتی ہے اسی میخانے میں ایماں کی حرارت اور قوت
اس مصنع علم نبوی میں بنتے ہیں عزیمت کے پیکر
جو حق کیلئے جیتے ہیں سدا باطل کیلئے شعلہ پیکر
یہ روح وطن ہے زیب چمن یہ وجہ خلوص وحسن عمل
یہ حق کی ڈگر امید سحر کردار میں ہے مانند غزل
ملت کے جیالوں کو اس میں ملتا ہے متاع فکرونظر
چمکا ہے برابر چمکے گا اس خاک کا ذرہ مثل قمر
آباد رہے یوں محشر تک امید رضا کا سرچشمہ
یہ علمی قلعہ آباد رہے نادم کی یہی ہے دل سے دعا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں