نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
از قلم: مناظر اسلام حضرت مولانا سید طاہر حسین گیاوی دامت برکاتہم
مدینے میں دیکھے کچھ ایسے نظارے
لگے پھیکے پھیکے مجھے چاند تارے
حرم کی جماعت نبوت کےجلوے
مزے آرہے تھے بہت پیارے پیارے
میری بے خودی کا کرشمہ عجب تھا
جنوں دے رہا تھا خرد کواشارے
اچانک لیا نام احمد یہ کس نے
سکوں آشنا ہوگیے تیز دھارے
میں بزم جہاں کا شریک سفرہوں
مگر قافلوں سے کنارے کنارے
غم درد فرقت کو مت پوچھ طاہر
بہت کہہ چکا ہوں اشارے اشارے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں