سیاسی پیغام
"منظوم تبصرہ بر کتاب "سیاسی پیغام
ازقلم: حضرت مولانا محمد انوار الحق نادم قاسمی صاحب سیتامڑھی بہار حال مقیم حیدرآباد
"اک نئ شان کا مظہر ہے "سیاسی پیغام
"نور حکمت سے منور ہے "سیاسی پیغام
بھولے بھٹکوں کیلئے راہ سیاست میں یہ
"اک نیا قائد ورہبر ہے "سیاسی پیغام
خفتہ دل کیلئے مہمیز نما ہے بےشک
"حلق اشرار پہ خنجر ہے "سیاسی پیغام
عہدِ حاضر میں سیاست کے معانی کیا ہیں ؟
"سمٹے کوزہ میں سمندر ہے "سیاسی پیغام
دور نفرت میں سکھاتا ہے تکلم کا ادب
"بوے الفت سے معطر ہے "سیاسی پیغام
قوم وملت کی مرض کی نئ تشخیص بھی ہے
"اور علاج دل مضطر ہے "سیاسی پیغام
عزم آئندہ ہے ماضی کی حکایت بھی ہے
"زخم ناسور کا نشتر ہے "سیاسی پیغام
حسن تأثیر میں شبنم بھی ہے شعلہ بھی ہے
"دل کے اندر ہے زباں پر ہے "سیاسی پیغام
دیکھیے چشم بصیرت سے ، نظر آے گا
"رنگ کسری رخ قیصر ہے "سیاسی پیغام
باعث رشک طباعت ہے ، اشاعت دل کش
"لفظ و معنی سے فزوں تر ہے "سیاسی پیغام
جذبہ انگیز ہے اسحاق حقی کی کاوش
"عقل و دانش کا یہ دفتر ہے "سیاسی پیغام
پہلی تالیف مبارک ہو حقی کو نادم
| درس آموز سراسر ہے "سیاسی پیغام ۔ |

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں