تعزیت نامہ مولانا عثمان صاحب سابق ناظم مدرسہ مدینۃ العلوم
ازقلم: حضرت مولانا محمد انوار الحق داؤد نادم قاسمی صاحب حفظہ اللہ سیتامڑھی حال مقیم حیدرآباد
اھل دل اھل نظر،عثمان صاحب قاسمی
چل دییے ہیں رب کےگھر،عثمان صاحب قاسمی
ابن حاجی برکت اللہ،خوبرو، ہردلعزیز
قوم کا لعل وگہر، عثمان صاحب قاسمی
غمزدہ ہےان کی رحلت سےہراک حساس دل
نیک طینت،بااثر،عثمان صاحب قاسمی
آپ کی شفقت نچھاور تھی سدا ہررنگ میں
ہر گھڑی ہر شخص پر، عثمان صاحب قاسمی
آپ کی قربانیوں سے بےشبہ یہ مدرسہ
گامزن ھےراہ پر، عثمان صاحب قاسمی
نقش عثمانی ثبت ہےتاابد قایم رھے
ہردر ودیوار پر ،عثمان صاحب قاسمی
ذہن و دل پرآج بھی چھای ہیں انکی الفتیں
طالب واستادپر،عثمان صاحب قاسمی
نیک نامی کی شمع انکی جلےہرصبح وشام
دھرتی وآکاش پر،عثمان صاحب قاسمی
کررہاھےانکےحق میں دل سےنادم یہ دعاء
ان کاہوجنت میں گھر،عثمان صاحب قاسمی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں