غار حراء کا پیغام ۔ از ابن داؤد نادم قاسمی سیتامڑھی

https://youtu.be/wHGGAOr1i10
ازقلم: حضرت مولانا محمد انوار الحق نادمؔ قاسمی حفظہ اللہ حال مقیم حیدرآباد 
 ❤️❤️❤️❤️❤️❤️

محبت کی تپش سے پہلے اپنے دل کو گرمایا

پھر اندازِ جنوں لیکر سوئے غارِ حرا آیا


ھے یہ غارِحراء تاریخِ اسلامی کا اک حصہ

یہیں پر آپؐ نے پایا نبوّت کا وہ سرمایہ 


طلب پیدا ہوئی آقاؐ کو جب خلوت گزینی کی

بنایا پھر حراء کے غار کو اک مسکن و ماویٰ


ہزاروں فٹ بلندی پر حراء کا غار واقع ہے

فقط رب کی رضا پانے کی خاطر جس کو اپنایا


نہ تھی ہموار راہیں، چوٹیوں کے پاس جانےکا

مگر آقاؐگئے کیسے؟سمجھ میں کچھ نہیں آیا


خدا کی یاد میں ہفتوں تلک، مصروف رہتےتھے 

تعاون تھا انہیں حاصل، سدا حضرت خدیجہؓ کا


غرض اک روز جبریلؑ‌‌‍‍‍‍‍‍‌‍ِ امیں، اس غار میں آۓ

لگا کر اپنے سینے سے، پڑھایا آیتِ‌ اقرا 


نبوّت کا لئے تحفہ، وہؐ پہلے اپنے گھر آیا

سنایا نیک بیوی کو وہ گزرا ماجرا سارا 


تسلّی دی خدیجہؓ نے، نہ ہرگز آپؐ گھبرائیں

خدا تو نیک بندوں پر، کیا کرتا ہے خود سایہ 


جہانِ بےاماں کو، امن کاپیغام دےکر کے 

نبوّت کی کرن سے دل کے اندھیروں کو چمکایا 


تعفن کفر کا پھیلا ہوا تھا، سارے عالم میں 

بوۓ توحیدوسنّت سے زمانہ بھر کو مہکایا


صدائیں آرہی ہیں پھر، حراء کے غار سے لوگوں!

سبق پھر پڑھ حراءکا، اور سراغِ زندگی پاجا 


کہاں ممکن رسائ تھی حراء تک آپؐ کی نادمؔ 

اگرکھلتا نہیں فضلِ خدا کا خاص دروازہ
🕋🕋🕋🕋🕋🕋
 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

filistin فلسطین